پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ سریاب روڈپر فائرنگ، شیعہ مومن نصیر احمد شہید

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساںادارہ)ـسریاب روڈ فائرنگ سے نصیر احمد ولد گُل محمدنامی شیعہ مومن کو لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے شہید ہونے والے نصیر احمد کے جسد خاکی کو قندھاری امام بارگاہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں امن و امان کرنے کے سلسلے میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جارہی ہیں، لیکن کچھ روز قبل ہی امن دشمن زید حامد کی جانب سے شیعہ مخالف نفرت آمیز پروپیگنڈے کا آغاز کیا گیا جسکے نتیجے میں اسکے اتحادی کالعدم لشکر جھنگوی اور داعشی دہشت گردوں نے اپنی کاروائیاں پھر شروع کردی ہیں ، دھیان رہے کہ دو روز قبل ہی دہشتگردوں نےکیرانی روڈ پر ایک شیعہ جوان کو شہید کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button