پاکستانی شیعہ خبریں

آئی جی ایف سی، وزیر داخلہ بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان سے ملت جعفریہ کی اپیل!

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملت تشیع پاکستان نے اربعین امام حسینؑ کے لیے جانے والے زائرین کی مشکلات حل کرنے کے لیے آئی جی ایف سی، وزیر داخلہ بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کی ہے۔

ملت تشیع کے تقریبا 52000 سے زائد زائرین اربعین امام حسینؑ کے لیے بائی روڈ پاکستان سے ایرانی بارڈر کے راستے عراق کا سفر کرتے ہیں، کوئٹہ سے تفتان بارڈر تک کے راستے پر زائرین پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں جس میں کئی زائرین جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

زائرین کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر تک سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری ایف سی کی ہے جبکہ ایف سی کی جانب سے صرف 4 کانوائے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری لی گئی ہے جس میں صرف 9000 زائرین جاسکتے ہیں جبکہ ایف سی کا موقف ہے کہ وہ تمام زائرین کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی۔

ملت تشیع پاکستان کی آئی جی ایف سی، وزیر داخلہ بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ ان تمام زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں کیونکہ زائرین امام حسینؑ کو اپنے مولا و آقا کی زیارت پر جانے سے نہیں روکا جاسکتا جبکہ ملک کے باشندوں کی حفاظت کی ذمہ داری ملک کی سیکیورٹی فورسز کی ہے جس کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button