Uncategorized

شہدائے کربلاؑ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شہدائے کربلاؑ کا چہلم جمعہ کونہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا شہر میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔جمعہ کو چہلم کے موقع پر شہر بھر میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور ماتمی جلوس بر آمد ہوئے ۔چہلم کی مناسبت سے شہر میں مرکزی مجلس عزا ء نشتر پارک میں منعقد ہوئی جس سے علامہ عباس کمیلی نے خطا ب کرتے ہوئے امام عالی مقام کے فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ نے کربلا میں یزیدیت کے سامنے ڈٹ کر یہ پیغام دیا ہے کہ حق کبھی باطل کے سامنے جھک نہیں سکتا ،انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی فکر و فلسفے پر عمل کرکے کامیابی کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے ، اسلام دشمن قوتیں ہمیں مٹانے کے درپے ہیں ،ہمیں دین کے بنیادی اصولوں کو اپنانا چاہیے ۔ مجلس کے بعد چہلم کی مناسبت سے شبیہ علم وذوالجناح کا مرکزی جلوس نشتر پار ک سے بر آمد ہوا ، جلوس کی قیادت بو تراب اسکاؤٹس نے کی۔ قبل ازیں چہلم کے سلسلے میں ایک جلوس مارٹن روڈ شاہ نجف سے بھی برآمد ہوا جو مرکزی جلوس میں شامل ہوگیا۔اس موقع پر نشترپارک، پرانی نمائش اور اس کے اطراف پانی و شربت کی سبیلیں ، استقبالیہ و طبی کیمپ بھی لگائے گئے اور جلوس کی گزر گاہوں پر میڈکل موبائل سروس چلائی گئی۔جلوس کے شرکاء نے ایم جناح روڈ پر نماز ظہرین ادا کی گئی ۔بعد ازاں مرکزی جلوس میں مسنگ پرسن کے حوالے سے احتجاج رکارڈ کرایا گیا جس میں پورے ملک سے شیعہ افراد کی گمشدگی پر علامہ احمد اقبال نے خطاب کیا انھوںنے کہا کے ہمارے جوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے پورے ملک میں ہمارے جوانوں کو اغوا کیا جارہاہے لاھور میں ناصر عباس شیرازی کوسی ٹی ڈی کے لوگوں نے فیملی کے سامنے اغواء کیا ہم ملک دوست ہیں ہم ملک کے سچے بیٹے ہیں ، یہ ملک ہمارے اباواجداد نے بنایا ہے اور اس احتجاج سے دیگرعلماء نے بھی خطاب کیا، بعدازاںمرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں ، ایم اے جناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ ،لائٹ ہائوس سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button