Uncategorized

آئی ایس او پاکستان کی نئی مرکزی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، مرکزی صدر نے حلف لیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا 3 روزہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین عاملہ نے کثرت رائے سے نئی مرکزی کابینہ کی منظوری دی، جبکہ مرکزی صدر انصر مہدی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ نئی کابینہ میں مرکزی نائب صدر جمیل عباس، سینیئر مرکزی نائب صدر میثم جعفری، جنرل سیکرٹری خیام نقوی، سیکرٹری تعلیم سلمان مہدی، انچارج محبین ضامن علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی، نشرواشاعت سیکرٹری عدیل شجاع، فنانس سیکرٹری علی کاظمی، سیکرٹری اطلاعات نسیم کربلائی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جامعات میں سیکولر طبقات طاقتور ہوتے جا رہے ہیں اور طلبا کو دینی تعلیمات سے دور کر رہے ہیں، اسلام کے حقیقی چہرے سے روشناس کروانا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اپنے قیام سے لیکر آج تک نوجوانوں کو صحیح فکر اسلامی سے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جس کا نصب العین ہی یہی ہے کہ تعلیمات قرآن اور سیرت محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق نوجوان نسل کی زندگیوں کو استوار کرنا تاکہ وہ اچھے انسان اور مومن بن کر دین مبین کی سر بلندی اور مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button