Uncategorized

خیرالعمل ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں بازار مہربانی کا اہتمام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی مستحق افراد میں گرم کپڑوں اور گمبلوں کی ضرورت شدت سے محسوس کی جاتی ہے، اس ضرورت کے پیش نظر خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہود مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مختلف علاقوں میں ضرورت مندوں کی سہولت کیلئے مفت بازار مہربانی کا اہتمام کیا گیا ہے، خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سید زین رضا رضوی نے وحدت نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی شہر میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں شہری دیگر شہروں سے ہجرت کرکے آتے ہیں اور روزگار کے حصول میں مصروف ہوئے ہیں جن کی اکثریت مضافاتی علاقوں میں رہائش پذیر ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث ایسے سفید پو ش افراد جو موسم کے مطابق گرم کپڑے اور گمبل وغیرہ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کے لئے پہلے مرحلے میں خادم سولنگی گوٹھ، جامع مسجد نورایمان اور خدا کی بستی سرجانی ٹاون میں مفت بازار مہربانی لگائے گئے ہیں جہاں سے خواتین اور حضرات اپنی ضرورت کے مطابق گرم کپڑے اور ملبوسات مفت حاصل کرسکتے ہیں ، ان بازاروں میں نئی اور پرانی اشیاء پیش خدمت ہیں  پرانی اشیاءبھی بلکل نئے کے انداز میں رکھی گئیں ہیں ، تینوں مقامات پر قائم بازار مہربانی میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں خواتین او حضرات نے اپنے ضرورت کے مطابق اشیاءمفت حاصل کیں اور اس کارخیر پر خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے اراکین کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے رہنما ثمرزیدی ، علی رضا چانڈیو اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button