Uncategorized

بھارت کیخلاف پوری قوم متحد اور اس کی سازشوں سے باخبر ہے، افتخار نقوی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے باوجود بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت اور نوجوانوں کی شہادت کھلی دہشتگردی ہے، بھارت کیخلاف پوری قوم متحد ہے اور ان کے ناپاک عزائم سے بھی ہم باخبر ہیں، وقت آ گیا ہے کہ وطن دشمنوں کو پوری طاقت کیساتھ جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر جارحیت اور مودی کے یار ملک میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، قوم متحد ہو کر وطن دشمنوں کیخلاف میدان عمل میں نکلیں، ہم اپنی جان مال اولاد قربان کر دینگے لیکن کسی کو مادر وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع عین شرعی فریضہ ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت اس شہید پرور قوم کو زیر نہیں کر سکتی، پاکستان ہمارے آبا و اجداد نے بے مثال قربانیاں دے کر بنایا تھا اور اسے بچانے کیلئے بھی کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button