پاکستانی شیعہ خبریں

آئی جی نے عمران خان کی مثالی پولیس کی نااہلی چھپانے کیلئے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو ذاتی دشمنیاں قرار دیا ہے، علامہ غضنفر نقوی

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا ہنگامی اجلاس جامع مسجد شیعہ لاٹوفقیر میں زیرصدارت ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا غضنفر نقوی منعقد ہوا، اجلاس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید محمود شاہ (مودی شاہ)، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما سید اسد علی زیدی، جامع مسجد شیعہ لاٹوفقیر کے خطیب مولانا غضنفر، علی رضا، سید تہور عباس بخاری سمیت سٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غضنفر نقوی نے کہا کہ کوٹلی امام حسین کو وقف 327 کنال 9 مرلے اراضی کی تبدیلی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ یہ اراضی وقف کوٹلی امام حسین اراضی ہے کسی کی ذاتی جائیداد یا ملکیت نہیں ہے، جو اپنی مرضی سے اس اراضی کی تبدیلی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوٹس میں بات آئی ہیں کہ چند لوگوں کی کوٹلی امام حسین کی 119 کنال جو کہ قبرستان پر مشتمل ہیں کی چار دیواری دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم اس اقدام کی ہر سطح پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک 327 کنال 9 مرلے پوری کی پوری اراضی وقف کوٹلی امام حسین نہیں ہوتی تب تک کسی کو بھی کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھانے دیں گے۔

مولانا غضفرنقوی نے مزید کہا کہ ہم قبرستان کی چار دیواری کے مخالف نہیں ہیں لیکن جب تک پوری اراضی وقف نہیں ہوتی قبرستان کی 119 کنال پر چار دیواری کا کوئی فائدہ یا مقصد نہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 119 کنال پر چار دیواری دینے کی مذموم کوشش کی گئی تو پوری قوم بھرپور احتجاج کرے گی۔ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا غضنفرنقوی نے آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین خان محسود کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کو "ذاتی دشمنی اور خاندانی اختلافات” کا شاخسانہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی انتہائی غلط فہمی کا شکار ہیں، وہ اپنی اور عمران خان کی مثالی پولیس کی نااہلی، بے حسی اور اپنی مکمل ناکامی کو چھپانے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری دشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کو "ذاتی دشمنی اور خاندانی اختلافات” کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ IGP خیبر پختونخواہ صلاح الدین خان محسود کی سینیٹ میں بیان جھوٹ اور فریب کے مترداف ہے، جس کا حقیقت سے دور دور تک تعلق نہیں۔ IGP خیبر پختونخواہ کے سینیٹ میں جھوٹی بریفنگ نے عمران خان کی مثالی پولیس کا پول کھول کر سامنے آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختوخوا پولیس کا کردار دنیا کے سامنے ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیوز میں قاتل واضح ہونے کے باوجود قاتلوں اور مجرموں کو پکڑنے میں انتظامیہ اب تک مکمل ناکام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button