Uncategorized

عزاداری امام حسین کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کرینگے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ و متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جب لوگ استعمار سے آگاہی نہیں رکھتے تھے اس وقت ہم نے ایک آمر کے آمرانہ نظام کے خلاف علم بلند کیا، ہم نے ناموس صحابہ بل کے حق میں بل اور فرقہ واریت کے مقابلہ میں قیام کیا، عزاداری امام حسین علیہ السلام میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہ ہوگی، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کوٹ ادو میں سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ فرزند علی و بتول، نواسہ رسول کے مشن اور مجالس عزا میں کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے، ہم پاکستانی ہیں، عزاداری ہمارا آئینی حق ہے، لیکن عزاداری کے خلاف کوئی سازش قبول نہیں کرسکتے، متحدہ مجلس عمل کا قیام بہت ہی خوس آئند ہے، اس سے ہم فرقہ واریت سے بچ جائیں تو اختلاف پیدا نہیں ہونگے، ہمیں ایک دوسرے کی درسگاہوں کو ایک دوسروں کیلئے کھولنا ہوگا۔ اس موقع پر علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ حسین نقوی، ڈاکٹر سید محمد، علامہ انیس الحسنین، مولانا اقبال حسین اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button