Uncategorized

اسرائیلی دہشتگردی فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین اور قبلہ اول سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتی، پسند علی

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کے احتجاجی مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور وحشیانہ گولہ باری میں 16 نہتے فلسطینیوں کی شہادت اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین درندگی قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں پسند علی رضوی نے کہا کہ انبیاء کی سرزمین پر قابض صہیونی فوجیوں کی درندگی، بربریت اور کھلی دہشتگردی فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین اور قبلہ اول سے ہرگز دستبردار نہیں کر سکتی، فلسطینی عوام اپنے قانونی حق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، جس کو عالمی ادارے اور سلامتی کونسل بھی تسلیم کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے نام نہاد فوجی اتحاد میں شامل اسلامی ممالک کو سوچنا چاہیئے کہ وہ کن مسلمانون کی حفاظت کیلئے جمع ہوئے ہیں، اگر یہ اتحاد یمن، فلسطین، عراق، شام وغیرہ کے مسلمانوں کی کوئی مدد نہیں کر سکتا، تو پھر کس کی حفاظت کیلئے جمع ہوا ہے۔ پسند علی رضوی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، عرب لیگ، سلامتی کونسل، اور انصاف پر یقین رکھنے والی قومیں فلسطینی عوام کو غاصب اسرائیل سے آزادی دلانے میں مؤثر کردار ادا کریں، محصور فلسطینی عوام کی ناکہ بندی کو ختم کرنے، فلسطینی عوام کو اپنے گھروں، زمین سے بے دخل کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل طور پر عمل کرنے کا پابندی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button