Uncategorized

جمعہ اجتماعات کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، آئی جی سندھ

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پر تمام مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات پر مستعد اور چوکنا حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ جیسے اقدامات کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے اطراف میں ترجیح دی جائے، تھانہ ٹو تھانہ باالخصوص داخلی اور خارجی راستوں پر مربوط روابط کے تحت سیکیورٹی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے مجموعی امور کو متعلقہ ایس ایچ اوز اپنی نگرانی میں ممکن بنائیں، انٹیلی جینس کو علاقوں کی سطح پر بڑھایا جائے، تمام اطلاعات کو بروقت فالو کیا جائے اور کسی بھی عذر یا پس و پیش سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیسنگ کے عمل میں قانون پسند شہریوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، مساجد، امام بارگاہوں اور جمعہ کی مناسبت سے مختص کردہ کھلے مقامات کے منتظمین سے مسلسل رابطوں کو یقینی بنایا جائے، شہری کسی بھی مشکوک حرکت سرگرمی یا مشتبہ ولاوارث گاڑی بیگ پارسل وغیرہ کی اطلاع فوری مددگار 15، قریبی موبائل تھانہ یا ایس پی دفاتر کو دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button