پاکستانی شیعہ خبریں

امجد صابری کے قاتل کی سزائے موت پہ عملدرآمد روک دیا گیا

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) معروف مایہ ناز قوال امجد صابری کے قاتل کی سزائے موت پر عملدرآمد سے روک دیا گیا ہے، کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قلندر علی خان اور جسٹس اشتیاق احمد نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سزائے موت کے قیدی علی کو 2009ء میں کرک سے گرفتار کیا، ملزم پر امجد صابری سمیت 66 افراد کے قتل کا الزام لگایا گیا۔ جس وقت اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ملزم کی عمر اٹھارہ سال تھی۔ تین اپریل کو ملٹری کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی لیکن ملزم کو صفائی کا موقع نہیں دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم علی کی سزا پر عملدرآمد روکتے ہو ئے وفاقی حکومت اور وزارت دفاع سے جواب طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ تین اپریل کو ملٹری کورٹ نےملزم علی کو امجد صابری سمیت 66 افراد کے قتل کا الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توثیق بھی کی تھی۔ آرمی چیف نے جن دس دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کی ان میں محمد اسحاق، محمد عارش، محمد رفیق، حبیب الرحمان، محمد فیاض، اسماعیل شاہ، فضل محمد، علی خان، محمد عاصم اور حبیب اللہ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button