Uncategorized

ملا فضل اللہ گروپ کے دہشتگردوں کی طرف سے لاہور میں حملوں کا خطرہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی نے تحریک طالبان پاکستان کے ملا فضل اللہ گروپ کے دہشتگردوں کی طرف سے لاہور میں حملوں کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب، ڈی جی رینجرز، ڈائریکٹر جنرلز آئی ایس آئی، آئی بی، ملٹری انٹیلی جنس، ایئر انٹیلی جنس اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لکھے گئے خفیہ خط میں ڈائریکٹر آپریشنز نیکٹا نے کہا ہے کہ ملا فضل گروپ کے دہشت گرد ایک خود کش بمبار کے ساتھ لاہور پہنچ چکے ہیں جو چینی شہریوں اور ان کے اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔ نیکٹا نے صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے لئے سخت ترین اقدامات اور نگرانی کے لئے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button