ملت جعفریہ حکومت اور ریاستی اداروں کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں،علامہ عباس کمیلی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ الائنس کے تحت استقبال رمضان کانفرنس مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں منعقد ہوئی ،جسکی صدارت علامہ عباس کمیلی نے کی اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز ،ماتمی انجمنوں کے نمائندگان ،اسکاؤٹس گروپ کے علاوہ مجلس وحدت المسلمین ،آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی ،امامیہ اسٹوڈنٹس، ہیئت آئمہ مساجد ،مجلس ذاکرین امامیہ ،شیعہ علماء کونسل اور امامیہ آرگنائزیشن کے نمائندگان شریک ہوئے، اجلاس میں کہا گیا کہ ملت جعفریہ حکومت اور ریاستی اداروں کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں اور حکومتی غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ رویئے پرخاموش تماشائی نہیں رہینگے، کیونکہ مساجد و امام بارگاہوں اور علماء کرام کی سیکیورٹی کسی بھی طرح مؤثر نہیں جس پر ملت جعفریہ کو تشویش ہے، اس موقع پر شیخ حسن صلاح الدین،مولانا حسین مسعودی،مولانا مرزا یوسف حسین،مولانا بدرالحسنین عابدی،مولانا احمد اقبال ،مولانا اکرام حسین ترمذی ،علامہ باقر زیدی ،سلمان مجتبیٰ ،شبر رضاء ،علامہ نثار قلندری ،علامہ ظہیر الحسن ،سردار حسین ،تصدق ندیم ،علامہ سجاد شبیر اور مولانا صادق جعفری نے خطاب کیا، جبکہ مولانا خلیل احمد ،مقصد عالم ہمایوں ،غضنفر حسین ،موسیٰ عابدی،حسن صغیر عابدی،پروفیسر ساجد علی ،مولانا ملازم حسین،نیئر نقوی،علامہ اطہر مشہدی اور دیگر شریک ہوئے اور حکومت سے کہا کہ وہ رمضان میں سیکیورٹی کے ساتھ پانی و بجلی کی سپلائی اور مہنگائی، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کرے۔