Uncategorized

متحدہ مجلس عمل میں دراڑیں، امیدواروں کی پوزیشن کمزور، ووٹرز بھی تقسیم

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) الیکشن کمپین کے ختم ہونے کے بعد بھی مجلس عمل اختلافات ختم نہ کرسکی اور نہ ہی الیکشن ڈے کے سلسلہ میں ایک حلقہ پی پی 213 کے علاوہ کسی بھی دوسرے حلقے میں کوئی خاطر خواہ پالیسی بنائی جاسکی، ضلع ملتان میں متحدہ مجلس عمل مشکلات کا شکار ہوگئی، کسی بھی حلقے میں ایم ایم اے کا امیدوار مقابلے کی پوزیشن میں نہیں رہا، ضلع ملتان میں متحدہ مجلس عمل میں شامل مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مقامی تنظیم نے مسلم لیگ نون کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرکے ان کی انتخابی مہم تک جاری رکھی، ملتان میں جے یو آئی کا کوئی بھی بنیادی رکن ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہا ہے، البتہ جے یو آئی کے ہمدرد نقیب خان کاکڑ اور مفتی عبد الباسط انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، جن کی انتخابات میں اپنی دلچسپی بھی ظاہر نہیں ہو رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی ملتان و صدر متحدہ مجلس عمل ملتان میاں آصف محمود اخوانی اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)ضلع ملتان و جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل ملتان حافظ محمد عمر شیخ کی الیکشن مہم میں دلچسپی بھی نظر نہیں آ رہی، تمام تر کارکردگی محض فوٹو سیشن تک محدود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button