Uncategorized

اجداد قیام پاکستان کے مخالف اور یہ یوم آزادی کے مخالف ہیں :شیخ رشید

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن ان لوگوں میں سے ہیں جو پاکستان بنانے کے مخالف تھے۔ یوم آزادی نہ منانے کے فضل الرحمٰن کے بیان پر شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پاکستان مخالف زبان بول رہے ہیں جبکہ شیخ مجیب الرحمٰن شریف برادران کے ہیرو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کی تائید کی تھی دراصل یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ختم نبوت کے خلاف سازش کی تھی اور یہی ڈان لیکس کے پیروکار ہیں، شریف برادران شیخ مجیب الرحمٰن کو اپنا ہیرو مانتے ہیں مگر یاد رکھیں پوری قوم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر چکی ہے اور 13 اگست کی رات کو لال حویلی کے باہر یوم آزادی بھرپور جشن کےساتھ منایا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button