Uncategorized
امام حسین نےعقیدہ توحید کے تحفظ کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں، مولانا شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نشتر پارک میں پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام عالی مقام ؑ سید الشہدا ہمارے رہبر و رہنماء ہیں ، آپؑ نے عقیدہ توحید کے تحفظ کیلئے گرانقدر قربانیاں دیں اور رسول اکرم ﷺ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ رکھا، آپ ؑ نے یہ بات واضح کردی کہ اسلام ہمیشہ کیلئے زندہ رہنے کیلئے ہے۔