Uncategorized

انتظامیہ بحریہ ٹائون کا بغض اہل بیتؑ، امام بارگاہ کے مقابل سپاہ صحابہ کا دفتراور علم عباس ؑکے مقابل کالعدم جماعت کاپرچم لہروادیا

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحریہ ٹائون کراچی کی انتظامیہ نے بغض اہل بیت ؑمیں متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے تمام حدودپار کرڈالیں ، دو روز قبل امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ؑ کےسنگ بنیاد اور علم حضرت عباس علمدار ؑ پرچم کشائی کے بعد گذشتہ روز ملک ریاض کی ایماءپربحریہ ٹائون کراچی میں کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور داعش کا دفتر کھلوادیا گیا اور اس پر کالعدم جماعت کاپرچم بھی لہرایا گیا ہے،ہزاروں شیعہ سنی پاکستانیوں کے قاتل اورنگزیب فاروقی نے درجنوں دہشت گردوں کے ہمراہ دن دھاڑے دفتر کا افتتاح کیا اور اپنی کالعدم جماعت کا پرچم لہرکر 6اکتوبر کو بحریہ ٹائون کراچی میںعظمت صحابہ واہل بیت کا نفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق 29ستمبر کی رات بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشی محمود اختر نقوی کی جانب سے مجلس عزا منعقد کی گئی تھی جس میںشہر بھر سے ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی جبکہ علم حضرت عباس علمدارؑ کی پرچم کشائی بھی کی گئی تھی اس عظیم الشان مجلس عزاسے خوفزدہ ہوکر انتظامیہ بحریہ ٹائون نے ملک ریاض کے احکامات پر کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور داعش کا دفتر کھلوانے کیلئے اورنگزیب فاروقی کی مددحاصل کی ہے ۔

واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کو بحریہ ٹائون کے چند متعصب افسران کی جانب سے محمود اختر نقوی کی رہائش گاہ پر نصب علم حضرت عباس علمدارؑکو بھاری مشینری سے گراکر توہین کی گئی تھی جس پر ملت جعفریہ نے شدید احتجاج کیا تھا بعدازاں چیئرمین ملک ریاض نے ملت جعفریہ سے معافی مانگ کر راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں امام بارگاہوں کی تعمیر کا اعلان کیاتھا، اطلاعات کے مطابق ملت جعفریہ کے پر زوراحتجاج کے بعد بحریہ ٹائون کراچی میں علم حضرت عباس ؑ کی توہین میں ملوث تین افسران کی نوکری سے برطرفی،راولپنڈی ،لاہور اورکراچی میں امام بارگاہ کیلئے زمین کی فراہمی اور بحریہ ٹائون پروجیکٹس میں عزاداری سید الشہداءؑ کے انعقاد سے ملک ریاض اور بحریہ ٹائون انتظامیہ شدید تکلیف اور خوف میں مبتلا ہو گئی ہے ، جس کا نتیجہ کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کی صورت میں سامنے آر ہاہے ۔

ملت جعفریہ وزیر اعظم ، وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ سندھ ،گورنرسندھ، آئی جی، ڈی جی رینجرزاور کورکمانڈرکراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ بحریہ ٹائو ن میں 80ہزار سے زائد بے گناہ شیعہ سنی مسلمانوں، فوجی جوانوں اور اسکول کے معصوم بچوں کے قتل عام میں ملوث کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور داعش کی فعالیت کا فوری نوٹس لیں اور اس کی سہولت کاری میں ملوث بحریہ ٹائون انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button