پاکستانی شیعہ خبریں

علمدار روڈ کوئٹہ پر بھی زائرین امام حسین ؑ کا احتجاجی دھرنا، کانوائے فوری روانہ کرنیکا مطالبہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال پھر کوئٹہ کا علمدار روڈ زائرین سے مکمل بھر چکا ہے، لیکن ابھی تک اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے جانے والے زائرین کا پہلا کانوائے تفتان بارڈر کی جانب روانہ نہیں ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت کوئٹہ میں زائرین کی ساڑھے تین سو سے زائد بسیں موجود ہیں، جنہیں ابھی تک تفتان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ زائرین گذشتہ ایک ہفتے سے کوئٹہ میں موجود ہیں، لیکن ابھی تک حکومت نے ان کو تفتان بھیجنے کے لئے کسی کانوائے کا اعلان نہیں کیا، آج سہہ پہر زائرین کی جانب سے علمدار روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا، زائرین کا کہنا تھا کہ ہمیں سات سے زیادہ دن ہوگئے ہیں، لیکن ابھی تک حکومت ہمیں تفتان جانے کی اجازت نہیں دے رہی، اس موقع پر زائرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایران سے آنے والے ہزاروں زائرین تفتان پر پھنس گئے تھے، جہاں تین زائرین کی موت بھی واقع ہوگئی تھی، کوئٹہ میں تفتان جانے کے منتظر زائرین میں گذشتہ روز رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے سجاد حسین انتقال کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button