Uncategorized

ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابولخیر اور ایم ڈبلیوایم کے وفدکی آئی او کے مغوی چیئرمین رضی شمسی کے اہل خانہ سے ملاقات

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ گذشتہ کئی دنوں سے لاپتہ چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان(آئی او) سید رضی العباس شمسی کے گھر میں اہلخانہ سے ملاقات،ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمارانا ماجد علی،رائے ناصر علی اور افسرحسین خاں شریک تھے،صاحبزادہ ابوالخیر نے سید رضی شمسی کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل کے بھی کوئی قانون ہوتے ہیں،یہاں محب وطن شہریوں کو غائب کرنا معمول بن چکا ہے،یہ عمل آئین اور قانون کی صریحاََ خلاف ورزی ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں،لیکن یہاں ہمیں ریاست نام کی کوچیز نظر نہیں آتی ۔

انہوں نے مذیدکہاکہ سید رضی شمسی ایک محب وطن اور پرامن شہری تھے ،ان کی جبری گمشدگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،ریاست کیخلاف اعلان بغاوت کرنے والے دندھاتے پھر رہے ہیں،لیکن دوسری جانب پرامن اور دہشتگردی سے متاثرہ افراد دن دیہاڑے غائب ہو رہے ہیں،ملی یکجہتی کونسل اس غیر قانونی غیر آئینی عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ جبرگمشدگی کا یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کی خلاف روزی ہے جسے کوئی بھی شہری قبول کرنے کو تیار نہیں اگر کسی کیخلاف کوئی بھی الزام ہو تو عدالتیں آزاد ہیں ان کو عدالتوں میں پیش کرکے ان کا محاسبہ کیا جائے،ہم حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملت تشیع کے جبری گمشدہ افراد کو بازیاب کیا جائے،اور جبری گمشدگی جیسے غیرآئینی عمل کو بند کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button