کراچی ،شامی متاثرین کی آڑمیں داعش کیلئےچندہ مہم جاری ،ریاستی ادارے خاموش
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مظلوم شامی متاثرین کی امداد کی آڑ میں شام میں برسرِپیکارداعشی دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے کراچی کی بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ اور امتیازسپر اسٹورز کی چندہ مہم زور وشور سے جار ی ، ریاستی ادارے خاموش تماشائی ، تفصیلات کے مطابق شام میںدہشت گردی کا نشانہ بننے والے بے گناہ مسلمانوں کی امداد کے نام پر جہاں مختلف کالعدم جماعتیں ، فلاحی ادارے اور ایم جی اوز داعش کی معاون کیلئے نقد عطیات ، اجناس اور ادویات جمع کرچکی ہیں وہیں آج کل کراچی کی ایک بہت بڑی این جی او بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ اور مشہور ومعروف چین آف سپراسٹورزامتیازبھی شامی متاثرین کی آڑ میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش کی معاونت کیلئےدن دھاڑے کھلے عام چندہ وصولی میں مصروف عمل ہیں،ترک حمایت یافتہ فلاحی ادارہ بیت السلام شہر کے مختلف علاقوں میں شاہراہوںاور چوراہوں میں دفاتر بناکر شامی متاثرین کے نام پر عوام کو بے وقوف بناکر چندہ جمع کررہے ہیں بلکل اسی طرح کراچی کی مشہور ومعروف سپراسٹورز کی چین امتیاز کی تمام برانچوں پر بھی لائوڈ اسپیکر کے ذریعے شامی متاثرین کے لئے نقد عطیات کی وصولی کے لئے اعلانات کیئے جارہے ہیںاور یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ،ذرائع کاکہنا ہے کہ بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ اور امتیاز سپر اسٹورز کو ترکی کے بعض خفیہ اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ترکی بدنام زمانہ عالمی دہشت گرد گروہ داعش کی تشکیل میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک رہا ہےاور شام میں نشان عبرت بننے والے داعشی دہشت گردوں کو ترکی نے شام کے بارڈر پر پناہ گزین کیمپ بناکر ان کی طبی ، مالی اور مسلح امداد بھی کی ہے، پاکستان کے ریاستی اداروں کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہےکہ کون سے ادارے پاکستان میں داعش کیلئے امداد رسانی کا کام انجام دے رہے ہیں اور سادہ لوح پاکستانیوں کو شامی مظلوم عوام کے نام پر بے وقوف بناکر پیسہ ایٹھ رہے ہیں ۔