Uncategorized

قومی دولت لوٹنے پر احتساب سے جمہوریت کو خطرہ نہیں،یعقوب شہباز

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی رہنماء محمد یعقوب شہباز نے کہاہے کہ العز یز یہ ریفرنس پر احتساب عدالت کا تاریخی فیصلہ کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا سیاسی کارکنان کو بھی چائیے کہ وہ عدالتی فیصلے کو تسلیم کریں کسی بھی ایسے عمل کو انجام نہ دیں جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچے، قومی دولت لوٹنے والوں کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ملک قوم کے خائن کرپشن میں ملوث تمام سیاسی حکمرانوں کو جوبھی اس میں ملوث ہے ان افراد کی گرفتاریاں عوامی امنگوں کے عین مطابق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں عوام کو ریلیف دینے میں موجودہ حکومت کامیاب نہ ہوئی تو عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کیلئے حکومت تیار رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button