Uncategorized
کراچی پریس کلب پر لاپتہ عزاداروں کے اہلخانہ کی بھوک ہڑتال
شیعہ نیوز )پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ(شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ نے لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے تحریک شروع کردی۔
آج کراچی پریس کلب پر شیعہ مسنگ پرسنز موومنٹ کے سربراہ سید راشد رضوی کی قیادت میں متاثرہ خانوادوں کی جانب سے "ٹوکن ہنگر اسٹرائیک” "Token Hunger Strike” کی گی۔ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے پیاروں کی بازیابی کے مطالبات درج تھے۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے راشد رضوی کا کہنا تھا کہ ان احتجاجوں کا سلسلہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تک ہر اتوار کو مختلف علاقوں و شہروں میں "ٹوکن ہنگر اسٹرائیک” کے ذریعے کیا جائے گا۔
#RecoverShiaMissingPersons