Uncategorized

پنجاب کے 214 خطرناک تکفیری دہشت گرد گرفتار کرنے کے لیے پلان مرتب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب سے تعلق رکھنے والے 214 انتہائی خطرناک دہشتگرد صوبہ سے فرار ہو گئے، ان کی فہرست دو صوبوں سے بھی شیئر کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے خط لکھ دیا۔ ان دہشت گردوں نے مدرسوں میں دہشتگردی پھیلانے، فرقہ واریت کو فروغ دینے، بوگس این جی اوز کے ذریعے انتہائی خفیہ معلومات حاصل کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کرنے، نوجوانوں کو دہشتگردی کی طرف راغب کرنے سمیت غیر ملکی دشمن ایجنسیوں کے ایجنڈے کے تحت پنجاب میں بدامنی پھیلانے کے لئے کئی کارروائیاں اور اقدامات کیے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ان کی فہرست مرتب کرتے ہوئے گرفتاریوں کیلئے تین پلان مرتب کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ایک رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک دہشتگرد ہیں جنہوں نے لاہور، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں دھماکے کیے جبکہ ان سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیموں کے سینئر عہدیداروں نے ماضی میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی، اب یہ پنجاب میں موجود نہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان کی گرفتاریوں کیلئے آپریشن کر رہے ہیں اور ان کے رابطہ کاروں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت دو سو سے زائد انتہائی خطرناک دہشتگرد جن کا تعلق پنجاب سے ہے وہ صوبہ سے غائب ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں نے ان افراد کو حراست میں لینے کے لئے منصوبہ بندی کر لی ہے یہ جہاں کہیں بھی ہوئے ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button