
25 جولائی کودفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے 25 جولائی بروز اتوار، دفاع عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا جارہاہے۔
دفاع عزاداری کانفرنس میں علمائے کرام، ذاکرین عظام، ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران سمیت قومی شخصیات شرکت کریں گی۔کانفرنس آئی آر سی لان کراچی میں منعقد کی جائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں 1 اگست اسلام آباد میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ؑ کانفرنس تاریخی اجتماع ہو گا
دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے تمام طبقات کو ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ ایام عزا میں ممکنہ مسائل کے حل کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جا سکے۔
دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب علمائے کرام، زاکرین عظام، اور دیگر قومی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔