پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ ساجد نقوی کی قیادت کے 26 سال مکمل،سالگرہ پر مبارک باد دی گئی

شیعہ نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) اطلاعات کے مطابق تحریک جعفریہ کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کی قیادت کو 26 سال مکمل ہونے پر انکے کارکناں اور مریدوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق 3 ستمبر کو انکی قیادت کے 26 سال مکمل ہوئے ہیں۔ اصولً عوام بالخصوص کارکناں کو مبارک باد کی جگہ احتساب کرنا چاہئے تھا کے اتنے لمبے عرصے میں قوم کہاں تھی اور اپ کہاں لے کر آئے ہیں،حالانکہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ پوری ملت کی قیادت کا دعوی کرتے ہیں لیکن عوام یا ملت ان سے سوال کرنے کا حق نہیں رکھتی، کیونکہ وہ عوام میں نظر نہیں آتے البتہ کارکناں کو یہ حق ضرور بنتا ہے کہ وہ ان سے سوال کریں اور 3 ستمبر 1989 جب انہیں ملت کی امانت دی گئی جب کیا تھا اور آج کیا تبدیلی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ملت دن با دن زبوں حالی کا شکار ہوئی لیکن چند سال میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ علامہ صاحب کے بہت سے کام قابل تحسین ہیں لیکن جو معیار شہید قائد نے قوم کو دیا وہ علامہ صاحب نہیں دے پائے اور عوامی حلقوں میں گم ہوگئے۔ایک نوجوان نے شیعہ نیوز کو بتایا کے اپنے شعوری سالوں میں جب سے علامہ صاحب کو سنا انہوں نے ہر دفعہ یہی اعلان کیا کہ ہم نے واضع پالیسی بنالی ہے بہت جلد اسکا اعلان ہوگا لیکن آج تک وہ واضع دفاعی پالیسی کا میں انتظار کررہا ہوں۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ ایسی بہت سی توقعات ہیں جن پر شیعہ علماء کونسل کی قیادت کا پورا نا اترنا انکی کم مقبویلت کا سبسب بنا ہے۔

بہت سے افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم کے قائد رہنما کو انکے مشیر مروادیتے ہیں کہیں ایسا یہاں تو نہیں؟ ان افراد نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ شہید قائد کو شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی اور باذات خود علامہ ساجد نقوی جیسے مشیر میسر آئے، شہید قائد کے بعد جب منصب علامہ ساجد نقوی کو ملا تو انہیں ڈاکٹر نقوی جیسے مشیر ملے لیکن انکی شہادت کے بعد یہ جگہ خالی ہوگئی، یوں کہیں کہ ڈاکٹر نقوی کی شہادت کے بعد انکے مشیروں نے انہیں تنہا کروادیا جو آج تک یہی کام کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button