سید مراد علی شاہ آج 27 ویں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پیپلز پارٹی کے رہنما سید مراد علی شاہ 1937ء میں سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کے بعد سندھ کے 32 ویں اور 1947ء میں قیام پاکستان کے بعد سندھ کے 27 ویں وزیراعلیٰ ہوں گے، وہ آج گورنر ہائوس میں اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔
زرائع کے مطابق مراد علی شاہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کے والد سید عبداللہ شاہ بھی 21 اکتوبر 1993ء سے 6 نومبر 1996ء تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہے، سندھ کی تاریخ میں سید عبداللہ شاہ کے سوا کوئی دوسرا وزیراعلیٰ نہیں ہے، جن کا صاحبزادہ بھی اس منصب پر فائز ہوا ہو۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ اپنے عہدے کے دوران صوبہ سندھ کے چھٹے وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔ عشرت العباد خان کو پورے ملک میں کسی صوبے کے سب سے زیادہ 14 برس 7 ماہ 12 دن تک گورنر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ قبل ازیں انھوں نے بحیثیت گورن رجن وزرائے اعلیٰ سندھ سے حلف لیا، ان میں ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، عبدالقادر ہالیپوٹو، سید قائم علی شاہ، جسٹس (ر) زاہد قربان علوی شامل ہیں۔ سید قائم علی شاہ سے انھوں نے دو مرتبہ حلف لیا۔