ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا کنونشن 28 اپریل کو ملتان میں منعقد ہوگا، ثقلین نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ترجمان ثقلین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کا انٹرا پارٹی الیکشن 28 اپریل کو ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع کے نمائندگان اور اراکین صوبائی شوریٰ اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے اور نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کریں گے، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور نومنتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیں گے۔ ملتان سے جاری بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماء شرکت اور خطاب کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ وحدت اسلامی کانفرنس کے دعوت نامے مختلف شخصیات تک پہنچا دیے گئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنمائوں نے پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی، میجر (ر) اقبال چغتائی، انجمن تحفظ عزاداری کے مرکزی رہنما الحاج شفقت حسنین بھٹہ، دربار شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم طارق شمسی، سنی اتحاد کونسل ملتان کے رہنما قاری محمد افضل، پیر منظور حسین قادری، الحاج قاضی شبیر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری سے ملاقات کی اور اُنہیں وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، ثقلین نقوی کے مطابق دو روزہ کنونشن کا آغاز 27 اپریل کو نماز ظہر کے بعد ہوگا، کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔