Uncategorized

مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی کیلئے 3 ہیلی کاپٹر دیئے جائیں گے، محکمہ داخلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حساس اداروں نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشکوک افراد کیخلاف کارروائی کے دوران لاہور ایئرپورٹ کے قریب رہائشی کالونی سے 4 مشکوک افراد اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ملک میں محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مشکوک اور مشتبہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایئرپورٹ کے قریب پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی فضائی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے محکمہ داخلہ لاہور پولیس کو 3 ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لیا جائے گا جبکہ 2 ہیلی کاپٹر پاک آرمی نے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاک آرمی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 ہیلی کاپٹر 9 محرم کی صبح ہی پولیس کو فراہم کر دیئے جائیں گے جو 10 محرم الحرام کی رات تک پولیس کے پاس ہی رہیں گے جبکہ جلوس کی نگرانی کیلئے لاہور پولیس ڈرون کیمرے بھی استعمال کرے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button