پاکستانی شیعہ خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان سے 3 تکفیری دہشت گرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسپیشل پولیس یونٹ ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد ہوا۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کارروائی شہید آباد کے علاقہ میں کی گئی اس دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے نام خواجہ محمد، سخاوت خان اور اسفندیار بتائے گئے ہیں جو پشاور کے رہائشی ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے تین کلو بارودی مواد، دو دستی بم 25 فٹ پرائما کارڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے۔ تینوں ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔