Uncategorized

کراچی،گلشن بونیر میں پولیس کی کارروائی، 3 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )گلشن بونیر میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ برصغیر کے اہم کمانڈر سمیت 3 تکفیری دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی قیادت میں پولیس نے کراچی کے علاقے قائدآباد گلشن بونیر میں تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بہت دیر تک جاری رہا جب کہ پولیس نے اضافی نفری طلب کرکے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 تکفیری دہشت گرد واصلِ جہنم ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے تینوں تکفیری دہشت گرد پولیس اہلکاروں ،سیکیورٹی فورسزپرحملوں، فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں جب کہ تکفیری دہشتگرد حساس ادارے کے دفتر اور افسران کو نشانہ بنانے کے لیے ریکی بھی کرچکے تھے۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے جب کہ مارے جانے والے تکفیری دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ برصغیر کا اہم کمانڈر بھی ہے جب کہ جہنم واصل ہونے والے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button