پاکستانی شیعہ خبریں

قلات اور تربت سے کالعدم سپاہِ صحابہ کے 3 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع قلات اور تربت میںکارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ کے 3 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے شیخری میں ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے، اس دوران ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے مقامی دہشتگرد کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار تکفیری دہشتگرد کمانڈر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر تربت کے نواحی علاقے سامی میں بھی ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے 2 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، کہ جہاں گرفتار تکفیری دہشتگردوں سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button