گوادر،ایف سی کی کاروائی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کےخودکش حملہ آور سمیت 3تکفیری دہشتگرد جہنم واصل
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بلوچستان کے ضلع گوادر میں ایف سی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم سپاہِ صحابہ کے چار دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔مارے جانے والے دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر دشت کے علاقے میں ایک مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے چار دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔مارے جانے والے تکفیری دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق ایف سی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشتگرد گوادر کے علاقے میں دہشتگردانہ کاروائی کی نیت سے موجود ہیں،جس پر ایف سی نے حساس اداروں کی مدد سے ایک بھرپور مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دشت کے علاقے میں موجود ایک پرانے مکان پر چھاپہ مارا کہ جہاں موجود دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے جوابی کاروائی میں 4 تکفیری دہشتگرد موقع پر ہی واصلِ جہنم ہوگئے۔
ایف سی زرائع کے مطابق کاروائی کے دوران مارے جانے والے تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم سپاہِ صحابہ رمضان مینگل گروپ سے ہےکہ جو گوادر پورٹ کی افتتاحی تقریب کے دن سے ہی اس علاقے کی ریکی کررہے تھے اور مناسب وقت پر گوادر سے چائنہ اور چائنہ سے گووادر آنے والے ٹرکوں اور غیر ملکیوں پر حملے کے لیئے تیار بیٹھے تھے۔زرائع کے مطابق مارے جانے والے تکفیری دہشتگردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود اور ایک خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔