پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: پولیس موبائل پر ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور: پہاڑی پورہ کے علاقے میں ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہل شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ سماء نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہل کار موقع پر شہید، جب کہ 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جو حملے کے بعد قریبی گلیوں میں فرار ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جب کہ شہید اہل کار کا جسد خاکی بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button