سعودی عرب سے آنے والے 3 ہزار کا ڈیٹا جعلی نکلا، کرونا وائرس پھیلانے کا خطرہ
تلاش کیے گئے افراد میں سے 43 میں کورونا وائرس کی علامت موجود ہیں۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظربیرونی ممالک سے آنے والے افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
تاہم صوبہ خیبرپختونخوا میں سعودی عرب سے واپس آنے والے 2 ہزار 887 افراد کا اب تک سراغ نہیں مل سکا۔ غلط ایڈریس اور موبائل نمبر بند ہونے کے باعث 3 ہزار کے قریب افراد کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔
دستاویز کے مطابق واپس آنے والوں میں سے 2 ہزار 295 افراد کا سراغ لگالیا گیا، جن کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
تلاش کیے گئے افراد میں سے 43 میں کورونا وائرس کی علامت موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے حال ہی میں بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانیوں کو صوبائی حکومت کو مطلع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والا پہلا شخص بھی سعودی عرب سے آیا تھا جبکہ پاکستان میں مقامی سطح پر کرونا وائرس منتقل ہونا بھی سعودی عرب سے آئے ہوئے مسافر وں سے شروع ہوا تھا۔