پاکستانی شیعہ خبریں

قلات میں آپریشن کے دوران 34 تکفیری دہشتگرد مارے گئے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات پر قلات میں ہونے والے آپریشن میں اب تک 34 تکفیری دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کردیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پورا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور دشمن ہمارے خلاف سازشیں تیار کررہا ہے ۔انڈین ایجنٹ کلبھوشن کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تکفیری دہشتگرد بروہوں کے پیچھے بیرونی قوتیں ہی کارفرما ہیں ۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ نہیں بلکہ اس کا افسر ہے ۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے،ہم ہر تکفیری دہشتگرد اور دیگر ملک دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات پر قلات میں ہونے والا آپریشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں اب تک ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے 34 تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کردیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، بارودی مواد اور ددستی بم بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ قلات کے علاقے جوہان میں آپریشن کے دوران کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ تحریکِ طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر عبدالنبی بنگلزئی بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ مارے گئے دیگر تکفیری دہشتگردوں میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس نواز مری سمیت مستونگ کےمتعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تکفیری دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔ آپریشن میں دو ایف سی اہلکار زخمی اور ایک اہلکار شہید بھی ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button