کوئٹہ،سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
زرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی اطلاع ملنے پر حساس ادارے کے ہمراہ مشترکی کاروائی کرتے ہوئے 4 خطرناک تکفیری دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا،مارے گئے تکفیری دہشتگردوں کےپاس سے بھاری تعداد میں اسلحۃ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔اطلاعات کے مطابق سیکیرٹی فورسز کے اہلکاروں نے ہزار گنجی میں واقع ایک مکان کا جیسے ہی گھیراؤ کیا، گھر میں موجود تکفیری دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔دہشت گردوں کی فائرنگ کا بروقت جواب دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 4 تکفیری دہشتگردوں واصلِ جہنم کردیا۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ترجمان کے مطابق ہزار گنجی میں قانون نافذ کرنے والےادارے اور حساس ادارے کے مشترکہ آپریشن میں واصلِ جہنم ہونے والے چاروں تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) سے تھا۔مارے گئے تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ 5 خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران تکفیری دہشتگردوں نے کمپاؤنڈ سے ایک دستی بم بھی پھینکا جس کے پھٹنے سے 3 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔زخمی اہلکاروں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔بعد ازاں مزید سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا گیا، جنہوں نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا۔خیال رہے کہ 24 اکتوبر کی رات بھی کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے 3 دہشتگردووں نے کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر اس وقت دھاوا بولا جب کیڈٹس آرام کررہے تھے جس کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کا آغاز ہوگیا۔بھاری ہتھیاروں اور خود کش جیکٹس سے لیس تکفیری دہشت گردوں کے اس حملے میں 61 اہلکار شھید اور 110 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس حملے کے داعش کی جانب سے حملہ آور تینوں دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کی گئیں۔