Uncategorized

ملتان: سی ٹی ڈی کی شیرشاہ کے علاقے میں کاروائی، کلعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان میں شیرشاہ کےعلاقے سے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹسں اوراسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، دہشت گردوں میں سیلاب خان،اکبر خان،اکرام خان،اورعثمان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انسداددہشت گردی اوردیگردفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، وہ اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button