Uncategorized

یوم دفاع، پنجاب رینجرز نے خصوصی پلان تیار کر لیا، پرچم اتارنے کی تقریب شام 5 بجے ہوگی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان رینجرز پنجاب نے یوم دفاعِ پاکستان جوش و خروش سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، واہگہ بارڈر پر پرچم اُتارنے کی پُروقار تقریب شام 5 بجے ہوگی۔

زرائع کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے یوم دفاعِ وطن جوش و خروش سے منانے کیلئے پلان جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی صبح ساڑھے 7 بجے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ واہگہ بارڈر پر پرچم اُتارنے کی پُروقار تقریب شام 5 بجے ہوگی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق شہری کسی بھی تکلیف سے بچنے کیلئے 2 بجے تک پریڈ گراونڈ کا رُخ کریں تاکہ متوقع رش سے بچ سکیں۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button