پاکستانی شیعہ خبریں

نواز شریف کی موجودہ حکومت کو 5 سال مکمل کرنے چاہیئں، مولانا ساجد نقوی

شیعہ نیوز (خیرپور) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجتہ السلام و المسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری کو احتجاج کرنے کا جمہوری حق ہے لیکن اس کے لئے 14 اگست کا دن صحیح نہیں ہے، 14 اگست وطن کی آزادی کا دن ہے، اس روز احتجاج نہیں بلکہ آزادی کی خوشی منانی چاہیئے، 14 اگست کے احتجاج پر جمہوری عمل کمزور اور ملک غیر مستحکم ہوسکتا ہے، تاہم ملک میں مارشل لاء کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔ وہ سلطان المدارس خیرپور میں علمائے کرام کی دستار بندی کی تقریب کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ نواز شریف کی موجودہ حکومت کو 5 سال مکمل کرنے چاہیئں جبکہ حکومت کو دینی مدارس کی رجسٹریشن بھی کرنی چاہیئے۔

مولانا فضل الرحمن کی تعریف

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک قابل اور ذہین رہنما ہیں اور ہم نے ان کے ساتھ مل کر ملی یکجہتی کونسل بنائی، جس کے نتیجے میں ملک میں فرقہ واریت میں کمی آئی۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کا خاتمہ کرنے کے لئے مذہبی جماعتوں سمیت سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ملک میں دین پھیلا رہے ہیں اور اسلام کی شمع روشن کررہے ہیں اس لئے حکومت دینی مدارس کی رجسٹریشن کرے تاکہ دین کا کام مزید پروان چڑھ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button