Uncategorized

حیدرآباد، داعش سے تعلق کے الزام میں 5 افراد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حیدر آباد میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے تعلق رکھنے والے 5 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ، حساس دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے حساس دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لیے گئے ہیں جبکہ تکفیری دہشتگردوں کو داعش کیساتھ تعلق کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button