مشرق وسطی

بحرینی سپریم کورٹ نے حکومتی الزامات پر5قیدیوں کی عمر قید کی سزا کی توثیق کردی

.منامہ: بحرینی سپریم کورٹ نے حکومتی سیاسی انتقامی الزامات کے تحت سزا یافتہ پانچ قیدیوں کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے دی جانیو الی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق ان قیدیوں پر حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت پولیس اہلکار کی موت میں مبینہ طور پر ملوث قرار دیئے جانے پر سزا دی گئی تھی۔ جبکہ اس مقدمے کے دیگر آٹھ قیدیوں کی شہریت کو منسوخ کر نے کا حکم بھی دیا گیا تھا ۔

ان قیدیوں کا تعلق سترہ کے بحرینی علاقہ سے ہے جہاں بحرینی سیکورٹی فورسز کی جانب سے اپنے حقوق اور سماجی انصاف کے لئے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو مسلسل پر تشدد کاروائیوں کا سامنا رہتا ہے۔

بحرینی حکومت کے ناقدین سیاسی انتقام کے تحت قائم کئے گئے ان مقدمات پر نا انصافی کے ذریعے دی جانے والی سزاوں پر مبنی فیصلے مسترد کرتے آئے ہیں۔ صرف گزشتہ سال کے دوران بحرین میں درجنوں قیدیوں کو محض حکومتی عائد کردہ الزامات کی پاداش میںسنگین سزائیں جبکہ100 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button