مشرق وسطی

یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری سے 5 افراد شہید

شیعہ نیوز: یمن کے نہتے شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری سے 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے شہر الربصہ پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر انصار اللہ نے ایک بیان میں صوبہ الحدیدہ پر سعودی عرب کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ میں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پنہچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button