پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان حکومت نے 54 مقدمے فوجی عدالت کے لئے منتخب کرلیئے، 37 وہابی دہشتگردوں سے معتلق ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان حکومت نے 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتوں میں سماعت کیلئے دہشت گردی کے 54 مقدمے منتخب کیے ہیں، یہ مقدمے سیکورٹی حکام کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں منتخب کیے گئے۔

صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی نے ڈان کو بتایا کہ ان 54 مقدموں میں سے 19 کالعدم تحریک طالبان افغانستان اور 18 لشکر جھنگوی سے متعلق ہیں، دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کی ذمہ دار صوبائی کمیٹی ان مقدموں کوحتمی فیصلہ کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔

بلوچستان کے آئی جی محمد املیش خان نے ڈان کو بتایا کہ ان 54 مقدموں کے 168 ملزمان ہیں، جن میں سے 88 زیر حراست جبکہ باقی مفرور ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ مجرم قرار پانے والے 14 شدت پسندوں کی رحم کی اپیلیں وفاقی حکومت کے سامنے پڑی ہیں اور صوبائی حکومت نے اسلام آباد سے انہیں مسترد کرنے کی اپیل کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button