پاکستانی شیعہ خبریں

گواد،کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کا لیویز کی گاڑی پر حملہ، 6 اہلکار شھید، 3زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گوادر کی تحصیل جیوانی میں لیویز کی گاڑی پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کے سفاک دہشت گردوں کا حملہ، 6اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق گوادر کی تحصیل جیوانی میںلیویز چیک پوسٹ کے قریب کھڑی گاڑی پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3اہلکار موقع پر ہی شہید ،جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملے کے نتیجے میں تحصیلدار جیوانی اور رسالدار میجر شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے جسدِ ضاکی بھی قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیئے گئے۔سفاک تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے لیویز اہلکاروں پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تکفیری دہشت گردوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک اس حملے میں 6اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں لیویز کی گاڑی اور چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button