Uncategorized

لاہور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکرجھنگوی کے 6 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی لاہور کے 2 مختلف علاقوں پر کارروائی،عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 تکفیری دہشتگروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پہلی کارروائی کالج روڑ کھوکھر چوک ٹاؤن شپ میں کی جبکہ دوسری کارروائی بیدیاں روڈ کے قریب کی گئی۔ دونوں مقامات سے 6 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں عمر ساجد جھنگوی، ہدایت اللہ فاروقی، محمد صادق جبکہ بیدیاں روڈ سے گرفتار ہونے والوں میں انعام الحق، عطاءاللہ عثمانی، محمد یاسین شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والےدہشتگردوں کا تعلق عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، الیکٹرک سرکٹس رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button