Uncategorized
فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن ، 6 تکفیری دہشت گرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) راولبنڈی: سیکیورٹی فورسز نے فیصل آباد میں کومبنگ آپریشن کے دوران 6 ملک دشمن تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے فیصل آباد اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 6 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں خودکش بمباروں کے ہینڈلر بھی شامل ہیں جب کہ ایک دہشت گرد خود کش حملہ آوروں کو بھرتی کرتا تھا، یہ تمام دہشت گرد 2014 سے واچ لسٹ پر تھے۔ واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔