Uncategorized

اسرائیل فلسطین کی سرزمین پر قابض، سعودی حمایت70 سالہ موقف کی توہین ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )  قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کے قیام کی مخالفت کی تھی محمد بن سلمان کے ایران کو اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ دشمن قراردینے سے عزائم واضح ہوگئے، نائب صدر وفاق المدارس الشیعہلاہور (  ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسرائیل ناجائز طور پر فلسطین کی سرزمین پر قابض ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اسرائیل کی حمایت میں امت مسلمہ کے 70 سالہ موقف کی توہین قابل مذمت ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کے قیام کی بھر پور مخالفت کی تھی۔ پاکستانی حکمرانوں کو سعودی عرب سے احتجاج کرنا چاہیے کہ مظلو م فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد کو نقصان نہ پہنچائیں۔ اسرائیل کے خلاف ہر سال یوم القدس منا کر مسلمان اعلان کرتے ہیں کہ فلسطین کی فلسطینیوںکا ہے۔ اور امت مسلمہ اور ہر غیر ت مند شخص سمجھتا ہے کہ فلسطین کو آزاد مملکت کے طور پر رہنے کا حق ہے۔ اسرائیل کا قیام فلسطین کے سینے میں خنجر ہے۔ جس کی انسانی اور جمہوری سوچ رکھنے والے ہر صاحب بصیرت شخص نے مخالفت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ محمد بن سلمان اپنے متنازع بیانات کے باعث مسلمانوں کے اجتماعی شعور او ر سیاسی حقوق کی نفی کررہے ہیں۔ اگر اسرائیل کا حق فلسطین کی سرزمین پر تسلیم کرلیا جائے تو مسئلہ فلسطین کا وجود نہیں رہے گا اور نہ ہی فلسطینی یہ سب تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی طرف سے ایران کو اسرائیل اور سعودی عرب کا مشترکہ دشمن قراردینا واضح کرتا ہے کہ اس کے عزائم کیا ہیں۔مگر وہ شاید یہ بھول چکے ہیں کہ ایرانی قیادت کسی کی غلامی میں نہیں، اپنے فیصلے قرآنی تعلیمات اور مکتب اہل بیت کی جرات پر مبنی تاریخ کے مطابق کرتی ہے۔دنیا جانتی ہے کہ کون کتنے پانی میں ہے ؟ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button