پاکستانی شیعہ خبریں

داعش کے ہاتھوں 70 فیصد اہل سنت مارے گئے، علامہ السید عقیل انجم قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صوبائی ناظم اعلٰی علامہ السید عقیل انجم قادری نے ایک نیوز ویب سائیٹ سے گفتگو میں کہا ایران میں تکفیریت کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں تقریباً 80 ممالک سے مندوبین نے شرکت کی۔ کامیاب اجتماع تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کانفرنس کے مثبت نتائج پوری دنیا پر مرتب ہوں گے، جہاں تک اس کانفرنس کے اہداف کا تعلق ہے تو یہ کانفرنس تکفیریت کے خلاف تھی، دین کے اندر بغاوت کا جذبہ اور دہشت گردی یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے، مولائے کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دور میں خوارج پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اللہ کے دین سے اور اللہ کے نائب خلیفۃ المسلمین سے بغاوت کی تھی، اور اس بغاوت کے نتیجہ میں انہوں نے امت سے علیحدگی اختیار کی تھی، اور ان کی علیحدگی اس انداز میں تھی کہ انہوں نے پوری امت کی تکفیر کی تھی، اور انتہا پسندانہ رویوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ خوارج صرف اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے تھے۔

انہوں نے داعش کو اسی نسل سے قرار دیتے ہویے کہا میں قدرے واقف الحال ہوں، میں جانتا ہوں کہ افغانستان کی وار میں روسیوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے، امریکہ نے جن لوگوں کو استعمال کیا، انہوں نے بہیمانہ طریقے بھی استعمال کئے، روسی فوجیوں کو تشدد کے ساتھ ہلاک کیا گیا، تاکہ جب ان کی خبریں باہر پہنچیں گی، تو باقی لوگوں کو عبرت حاصل ہوگی اور خوفزدہ ہوجائیں گے، داعش نے بھی وہی طریقہ کار استعمال کیا، امت مسلمہ کو خوفزدہ کرنے کے لئے انہوں نے مسلمانوں اور انسانوں کو ذبح کرنے کا طریقہ اختیار کیا ہوا ہے، انہوں نے انبیا (ع) اور اولیا اللہ کے مزارات کو شہید کیا ہے، شعائر اللہ کی توہین کی ہے، مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، یہ مسلمانوں کو خوفزدہ کر رہے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے منگولوں اور تاتاریوں نے مسلمانوں پر یلغار کی تھی، داعش نے وہ یلغار بننے کی کوشش کی ہے، میں امید کرتا ہوں کہ وہ تمام امن پسند لوگ جو رسول اللہ (ص) کی سیرت مبارکہ اور اسلام کی رحمۃ اللعالمینی کے چہرے پر یقین رکھنے والے ہیں ان کا عمل، ان کی حکمتیں اور ان کا دین غالب آئے گا، دہشت گرد ماضی کی طرح ایک بار پھر ذلیل و رسوا ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button