پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان کے علاقے آوران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) آوران: بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آوران مشکے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جب کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز اور ممنوعہ مواد سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button