Uncategorized

آئی ایس او پاکستان کا مرکزی کنونشن 8 سمتبر سے لاہور میں ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ نے تنظیم کے سالانہ مرکزی کنونشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن لاہور میں 8 ستمبر سے شروع ہوگا۔ 3 روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلباء شریک ہونگے۔ کنونشن کے اہم پروگرامات میں انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہداء اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژنل صدور، سابق مرکزی صدور، علماء، اراکین مجلس نظارت، سابقین اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین عاملہ کے فیصلہ کے مطابق نیئر جعفری کو چیئرمین کنونشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button